سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی مصر کے صدر منتخب

سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی مصر کے صدر منتخب


قاہرہ (24 نیوز) عبدالفتاح السیسی مصر کے صدر منتخب ہو گئے۔ نومنتخب صدر کو 92فیصد افراد نے ووٹ دئیے۔

مصر میں رواں ہفتے ہوئے صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے مطابق سابق فوجی سربراہ عبدالفتاح السیسی بانوے فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شمالی کوریا کے جنگجو سربراہ چھلاوا بن کربذریعہ ٹرین چین پہنچ گئے

انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح 47 فیصد رہی، جو گزشتہ الیکشن کے مقابلہ میں سات فیصد زیادہ ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حتمی نتائج کا اعلان چند روز بعد کیا جائے گا۔ چھبیس تا اٹھائیس مارچ منعقد ہونے والے اس الیکشن میں صدر السیسی کی جیت یقینی قرار دی جا رہی تھی۔

مصری حکومت کی کوششوں کی باوجود اس مرتبہ ٹرن آؤٹ کم ہی رہا۔