بھارت کی نیندیں حرام کرنے ”بابر“آگیا


اسلام آباد( 24نیوز )پاکستان نے سب مرین کروز میزائل بابر کا کامیاب تجربہ کرلیا، کروز میزائل بابر چار سو پچاس کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر اور وزیراعظم پاکستان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربہ پڑوسی ملک کی جانب سے اشتعال انگیز بڑھتے ہوئے جوہری خطرات کے پیش نظر کیا گیا۔ میزائل مقامی سطح پر تیار کیا گیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ آبدوز کے ذریعے کروز میزائل بابر کا تجربہ ڈی جی سٹریٹیجک پلان ڈویڑن، چیئرمین نیسکام و دیگر اعلی حکام نے میزائل تجربہ دیکھا۔

صدر اور وزیراعظم پاکستان نے میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوںنے بھی سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباددی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل تجربہ کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ کروز میزائل بابر زیر آب پروپلشن کیساتھ جدید ترین گائیڈنس اور نیوی گیشن کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، کروز میزائل بابر کے ذریعے پاکستان نے قابل بھروسہ سیکنڈ سٹرائیک صلاحیت حاصل کرلی۔ آبدوز سے داغا جانیوالا کروز میزائل بابر کئی اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔