چاول چوری کا الزام، ہوٹل ملازم نے خود کو آگ لگا دی


سیالکوٹ (24نیوز) انسان امیر ہویا غریب، بچے تو سب کو پیارے ہوتے ہیں۔ انسان اپنے بچوں کے لئے سب کچھ کرگزرتاہے۔ سیالکوٹ کے ایک ہوٹل میں ہوا خوفناک واقعہ، بتیس سالہ ملازم بلال نے چاول چوری کرنے کے الزام پر خود کو آگ لگادی۔

ہوٹل مالک نے بلا ل پر الزام لگایا تھاکہ اس نے چاول چوری کئے ہیں۔ سب کے سامنے بلال کی خوب کلا س لی اور بےعزتی کی۔ ملازم نے بےعزتی پر خود کو آگ لگا لی۔

دوسرے ہوٹل ملازمین نے آگ بجھائی مگر بلال کے جسم کا کافی حصہ جھلس گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی فوٹیج 24 نے حاصل کرلی۔

بلال کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیاگیا۔ بلال کی والدہ نے الزام عائدکیا کہ بیٹے کو ہوٹل مالک کے داماد نے چاول چرانے کاالزام لگاکر تشدد کے بعد آگ لگائی۔