پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹونٹی سیریز،ٹریفک پلان تیار

پاک ویسٹ انڈیزٹی ٹونٹی سیریز،ٹریفک پلان تیار


کراچی(24نیوز) پاک ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی سیریزکے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے پلان جاری کردیا، شائقین کیلئے سات مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا، سات سے زائد مقامات پر ٹریفک کا داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا۔

9 سال کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا یکم اپریل کو بڑا دنگل ،کالی آندھی ٹکرائے گی شاہینوں سے،اس بڑے میچ کے لئے شہریوں کو کسی بھی زحمت سے بچانے کے لئے کراچی انتظامیہ بھی ہے تیار،ٹریفک پولیس نے میچ کے دن کے لئے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

پلان کے تحت میچ کا ٹکٹ حاصل کرنے والے شہریوں کو پارکنگ کی سہولت حاصل ہوگی، شائقین کے لئے سات مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا ۔ یونیورسٹی روڈ پر تین، ڈالمیا روڈ پر ایک اور کشمیر روڈ پر تین پارکنگ لاٹس ہوں گے، یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید، اردو یونیورسٹی اور اتوار بازار گراونڈ شامل میں پارکنگ لاٹس بنائے جائیں گے، ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراونڈ میں پارکنگ کی جاسکے گی، کشمیر روڈ پر کے ایم سی، کے ڈی اے اور چائنہ گراونڈ میں پارکنگ انتظام ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل فائنل کے بعد کراچی میں آنے والی ہےکرکٹ کی کالی آندھی

پلان کے تحت ضلع وسطی اور غربی کے رہائشی نیپا اور لیاقت آباد سے پہنچیں گے، شرقی اور ملیرکے رہائشی ڈرگ روڈ، راشد منہاس روڈ سے ڈالمیا پہنچ سکیں گے، جنوبی اور غربی کے رہائشی شارع قائدین سوسائٹی سگنل سے پارکنگ تک پہنچیں گے، تمام پارکنگ مقامات سے شہریوں کو بذریعہ شٹل ایکسپو سینٹر تک لایا جائے گا، سات سے زائد مقامات پر ٹریفک کا داخلہ سختی سے ممنوع ہوگا، شارع فیصل حبیب ابراہیم روڈ سے سر شاہ سلیمان روڈ عام عوام کے لیے بند ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں کرکٹ کی بحالی کیلئے نجم سیٹھی کوشاں

نیپا سے پی پی چورنگی اور پی پی سے نیپا چورنگی بھی عام عوام کے لیے بند ہوگی، کشمیر روڈ سے جیل فلائی اوور تک عام عوام کا داخلہ ممنوع ہوگا، سر شاہ سلیمان روڈ پر لیاقت آباد نمبر 10 سے اسٹیڈیم کی جانب جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آبادنمبر10 حسن اسکوائر ہیوی ٹریفک مکمل ممنوع ہوگی۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے درخؤاست کی ہے وہ اپنی سواری کسی سروس یا مین روڈ پر کھڑی نہ کریں، کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین یکم اپریل کو میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔