نواز شریف کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا شوق اور عمران خان کی توہین عدالت


اسلام آباد(24نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مخالفین کو سڑکوں اور عدالتوں میں گھسیٹنے کی باتیں کرتے رہتے ہیں اور نواز شریف اور ان کے خاندان کے بارے میں تو سچ بھی کردکھایا ہے۔
اب عمران خان رانجھا رانجھا کرتے خود رانجھا ہوگئے ہیں ان کے خلاف بھی ایسی درخواست آگئی جو مخالفین کے کیخلاف آنے پر خوش ہوتے رہے ، عمران خان کےخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: نواز شریف کے الزامات ،چیف جسٹس کی صفائیاں
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مو¿قف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی،سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ بدھ 4 اپریل سے کرے گا۔

یہ بھی پڑھئے:بھارت کی نیندیں حرام کرنے ”بابر“آگیا
یاد رہے مسلم لیگ ن کے رہنماءنہال ہاشمی کو توہین عدالت پر ایک ماہ سزا ہوئی،وفاقی وزراءدانیال عزیز،طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست زیر سماعت ہیں۔