وزیراعظم نے سینیٹ کی بےعزتی کی ہے: شاہ محمود قریشی


ملتان(24نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این آر او کا زمانہ گزر گیا، شروع سے کہہ رہے ہیں محازآرائی نہ کی جائے، وزیراعظم کے بیان سے سینیٹ اراکین کا استحقاق مجروح ہواہے، وزیراعظم نے سینیٹ کی بےعزتی کی ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ سے متعلق وزیراعظم کا بیان افسوس ناک ہے۔ وزیراعظم کو اپنا بیان واپس لینا چاہیے، چیئرمین سینیٹ منتخب ہیں، وزیراعظم کے بیان سے منتخب سینیٹرز کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ووٹ خریدے گئے تھے تو پھر اسے چیلنج کیا جانا چاہیے ۔

انھوں نے کہ پنجاب میں افسران سیاسی ہو چکے ہیں، کچھ افسران کی نشاندہی بھی کریں گے ، اگر وہ افسران پنجاب میں رہے تو سوالیہ نشان کھڑا ہو گا ۔

وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے متعلق شاہ محمود قریشی نے  کہا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ میں نجی دورے پر نہیں گئے تھے، وہاں وزیر اعظم کے سکیورٹی چیکنگ کی مذمت کرتا ہوں ۔حکومت کو امریکہ کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے۔