"عباسی" دور میں پیٹرولیم مصنوعات پہلی بار سستی


اسلام آباد(24نیوز) حکمرانوں کی طرف سے عوام کے لیے ایک اچھی خبر، جناب پٹرول سستا ہورہاہے، اوگرانے پٹرول کی قیمت میں5روپے26پیسے کمی کی سمری بھجوادی۔

تفصیلات کے مطابق خبرہےحکومت نے پٹرول کی قیمت میں 1 اپریل سے کمی کافیصلہ کرلیا۔ عباسی حکومت نےعوام پرلگاتاراتنے پٹرول حملے کیے کہ اب توعوام ہرماہ کی پہلی تاریخ کوقیمت بڑھنےکے عادی سے ہوگئے تھے۔

پٹرول کی قیمت بڑھنےکاحالیہ سلسلہ گزشتہ سال ستمبرمیں2روپےکےاضافہ سےشروع ہوا۔اکتوبرمیں بھی 2روپے،نومبرمیں ڈھائی روپےاور دسمبرمیں ڈیڑھ روپے قیمت بڑھائی گئی۔نئے سال کاآغازپٹرول کی قیمت میں4روپے کےبھرپوراضافہ سے کیاگیا۔پھرفروری میں3روپے اور1مارچ کوساڑھے3روپے کااضافہ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان کی 7 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

 اچانک 7مہینوں کے بعد پتانہیں کیاہواکہ حکومت نے حاتم طائی کی قبرپرلات مارتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں کمی کافیصلہ کرہی لیا لیکن صرف پٹرول باقی سبھی پٹرولیم مصنوعات معمول کے مطابق مہنگی ہی ہوئی ہیں۔امیدہے حکومت آئندہ سبھی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کرے گی۔