لاہور تباہی سے بچ گیا،پی ایس ایل کے دوران بڑا منصوبہ ناکام

لاہور تباہی سے بچ گیا،پی ایس ایل کے دوران بڑا منصوبہ ناکام


لاہور(24نیوز) لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے  گجومتہ  میں کارروائی کرکے  ایک خود کش حملہ آور اور چار سہولت  کاروں کو گرفتار کرکے اُنکے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی  برآمد کرلیا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔رانجھا رانجھا کردی آپے رانجھا ہوئی

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی ریکی نو مارچ سے کی جارہی تھی، دہشت گرد نیٹ ورک بیدیاں روڈ اور فیروزپور روڈ دھماکے میں بھی ملوث تھا اور پی ایس ایل پر دہشت گردی کا منصوبہ بناچکا تھا لیکن سیکیورٹی انتظامات سخت ہونے کی وجہ سے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے ، گرفتار ملزمان میں خودکش بمبار لقمان جبکہ دیگر ساتھیوں میں جہانگیر شاہ، اسلام الحق، عمران، وقار الامین ، علیم الرحمن شامل ہیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔نواز شریف کے الزامات ،چیف جسٹس کی صفائیاں

سٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے سرگودھا میں حساس ادارے کے افسر کو بھی قتل کیا ۔ یہ ملزمان کارروائی کرنے کے بعد گجومتہ میں واقع مدرسے میں پناہ لیتے تھے۔ گروہ تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے بارودی مواد اور اسلحہ، ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیا جاچکا ہے۔