مودی سرکار کا اپنے شہریوں کو قبول کرنے سے انکار

مودی سرکار کا اپنے شہریوں کو قبول کرنے سے انکار


لاہور(24نیوز) پنجاب کی جیلوں میں بیماربھارتی قیدیوں کوبھارت نے قبول کرنے سےانکارکردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 39 دہشت گرد جیل میں قید ہیں۔جن میں سنٹرل جیل کوٹ لکھپت میں 34 بھارتی قید ہیں۔ ان میں سے کچھ قیدیوں کی سزا پوری ہوچکی ہے لیکن بھارتی قیدیوں کواپنے ہی ملک نے پہنچاننے سے انکار کر دیا۔ محکمہ داخلہ نےمتعددباربھارت کوبیمارقیدیوں کاڈیٹافراہم کیا۔ جمہوریت کا علمبرداربیمارقیدیوں کوبھارتی شہری مانتاہی نہیں۔قیدی اپنی سزاپوری کرچکےان کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں آگ لگ گئی

واضح رہے کہ قیدیوں کاعلاج معالجہ کامکمل خرچہ حکومت برداشت کررہی ہے ۔ہائی کیسز میں ملوث  ان افراد کی  24 گھنٹے  نگرانی کی جاتی ہے۔