ضیاالدین ہسپتال پر رینجرز چھاپے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت

ضیاالدین ہسپتال پر رینجرز چھاپے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت


کراچی(24نیوز) سندھ ہائی کورٹ نے ضیاالدین اسپتال پر رینجرز چھاپے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی عدم حاضری پر 18 اپریل تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ضیاالدین اسپتال پر رینجرز چھاپے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری کے بعد رینجرز حکام نے ضیاالدین اسپتال پر چھاپہ مارا۔

 چھاپے کے دوران رینجرز حکام نے اسپتال کا اہم ترین ریکارڈ قبضے میں لے لیا اور وہاں موجود عملے کو ہراساں بھی کیا۔عدالت نے دائر درخواست پر سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی عدم حاضری پر 18 اپریل تک ملتوی کردی۔