نیپرا نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری دے دی

نیپرا نے بجلی صارفین کو بڑی خوشخبری دے دی


اسلام آباد(24نیوز) نیپرا کی جانب سے عوام کے لیے خوشخبری ، بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 28 پیسے کمی کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا۔ 

بجلی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی، بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 28 پیسے کمی کا نوٹی فیکیشن جاری، بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 15 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہو گا۔

جبکہ دوسری جانب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس پر مختلف شہروں میں شہری سراپا احتجاج ہیں۔