وزیراعظم کا دورہ سرگودھا شہریوں کوبھاری پڑ گیا

وزیراعظم کا دورہ سرگودھا شہریوں کوبھاری پڑ گیا


سرگودھا(24نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج سہ پہر سرگودھا میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے، سرکٹ ہاؤس میں بلدیاتی نمائندوں اور معززین شہر سے خطاب بھی کریں گے ,وزیر اعظم کی آمد کے باعث ان کے روٹس پر آنے والی تمام مارکیٹیں اور دوکانیں بند کروا دی گئیں , بیشتر دوکانیں سپیشل برانچ نے سیل بھی کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سرگودھاکادورہ کیا۔ جہاں انہوں نے کارڈیالوجی سنٹرکاسنگ بنیادرکھی۔ اس کے علاوہ گیس پائپ لائن کابھی افتتاح بھی کیا۔وزیر اعظم کی سرگودھا آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:مودی سرکار کا اپنے شہریوں کو قبول کرنے سے انکار 

  وزیر اعظم بذریعہ طیارہ پی اے ایف پہنچے۔ سرکٹ ہاؤس میں بلدیاتی نمائندوں،اراکین اسمبلی اور معززین شہر سے خطاب کے علاوہ سوئی گیس کے توسع منصوبے اور کارڈیالوجی سینٹر کا افتتاح کیا۔وزیر اعظم کے آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:وفاقی دارالحکومت میں لگنے والی 24گھنٹے بعد بھی قابو سے باہر 

 واضح رہے کہ وزیراعظم کے آمد کے موقع پر ان کے روٹس پر ہر طرح کی ٹریفک بھی بند کروادی گئی ۔ وزیراعظم کا دورہ سرگودھا شہریوں کوبھاری پڑ گیا۔پروٹوکول کے لیے روٹس پر آمدرفت مکمل بند کر دی گئی۔پی اے ایف روڈ پر دکانیں بھی سیل کر دی گئیں۔