لفظ فریاد کو فسانہ نہ بنائیں: چودھری شجاعت حسین


اسلام آباد(24نیوز) چودھری شجاعت حسین فریادی کی فریاد پر بول پڑئے،لفظ فریاد کو فساد نہ بنائیں، اللہ کی رضا کیلئے چیف جسٹس جو کام کر رہے ہیں جاری رکھیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ فریاد کو فساد نہ بنائیں۔ اللہ کی رضا کیلئے چیف جسٹس جو کام کر رہے ہیں جاری رکھیں۔عدالتوں میں فریاد ہی لے کر جائی جاتی ہے۔چیف جسٹس کا کلپ سامنے آ چکا ہے۔

 چودھری شجاعت حسین نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا حقیقت کو حقیقت کے طور پر پیش کرے۔