زندہ دلانِ لاہور پھر سےڈینگی کی زد میں آگئے

زندہ دلانِ لاہور پھر سےڈینگی کی زد میں آگئے


 لاہور(24نیوز) زندہ دلانے لاہورایک بار پھر سے ڈینگی کی زد میں، محکمہ تحفظ ماحولیات ڈینگی سے لڑنے کیلئے تیار، 9 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

  ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز کا کہنا تھا کہ ڈینگی کنڑول ماہرین کی 9 ٹیمیں شہر کے 9 ٹاؤنز میں فرائض سرانجام دیں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند برسوں میں ڈینگی کے خاتمہ کےلئے پنجاب حکومت نے دن رات محنت کی ہے۔ ہم اسے رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر ماحولیات کا کہنا تھاکہ ڈینگی مچھر کا انڈہ 6 ماہ بھی خشک پڑا رہے تو ضائع نہیں ہوتا بلکہ نمی ملتے ہی لاروا کی افزائش شروع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید عوام سے درخواست کی ہے کہ ایسی جگہیں جن میں ٹائر گودام، جنک کارڈز اور زیر تعمیر عمارات شامل ہیں۔ ان کی انسپکشن کرنے کی اشد ضرورت ہے۔