لاہور: عملہ کی لاپرواہی، ایف بی آر کی بلڈنگ میں آتشزدگی


لاہور ( 24 نیوز ) ایف بی آر کی بلڈنگ میں آگ بھڑک اُٹھی، ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی آتشزدگی ہوئی تمام ریکارڈبالکل محفوظ ہے۔

  24 نیوز ذرائع کے مطابق موج دریا روڈ پر واقع ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئریونٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر یونٹ میں شوگر ملز، ملٹی نیشنل کمپنیوں سمیت اہم ترین کمپنیوں کا ریکارڈ موجود ہیں۔

 یہ بھی ضرور پڑھیں: ہاں میں فریادی ہوں ، وزیر اعظم پاکستان کا اعتراف

علاوہ ازیں ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پالیا۔ دوسری جانب ایف بی آر حکام کے مطابق آگ اے سی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس پر فوراً قابو پالیا گیا۔ تاہم تمام ریکارڈ جلنے سے محفوظ رہا ہے۔