میری ’چنری‘ رنگ دو پیا


بہاولپور (24 نیوز) ست رنگی چنری پہاولپور کی خاص پہچان ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی میں تصویری نمائش کے موقع پر طالبات نے چنری ڈے منایا۔

موسم ہو بہار کا اور ہر طرف رنگ نہ نظر آئیں، یہ ممکن نہیں۔ تبھی بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کی طالبات نے خوش رنگ چنریاں اوڑھیں۔

یہ بھی پڑھئے: موٹر سائیکل گرل نے نمودار ہونے سے پہلے ہی دھوم مچا دی

یونیورسٹی فائن آرٹس شعبہ میں تصویری نمائش کے موقع پر طالبات نے چنری ڈے منایا۔ اسی لیے تو جس طالبہ کو دیکھو رنگ برنگی اوڑھنی اوڑھے ہر طرف رنگ بکھیرتی نظر آتی ہے۔

کچھ طالبات نےسرخ اور نیلے رنگوں کی چنری خاص طور پر زیب تن کی۔ ان کے مطابق ان دورنگوں میں ملتان اور بہالپور دکھائی دے رہے ہیں۔

تصویری نمائش کی رنگ برنگی دنیا میں ست رنگی چنری چولستان کے ثقافتی رنگ کو خوب اجاگر کرتی رہی۔ طالبات کا کہنا ہے کہ رنگوں بھری چنری کو پہاولپور کی ثقافت میں خصوصی مقام حاصل ہے۔ ان رنگوں سے سرائیکی خطہ کے کلچر کی ترجمانی ہوتی ہے۔

پڑھنا نہ بھولئے: ملتان میں تانگوں پر ریلی نکالی گئی، رحیم یار خان میں جشن بہاراں کا آغاز

واضح رہے کہ چنری کی طرح چنری کا لفظ بھی بہت معروف ہے۔ اس نام سے ڈرامے بھی بن چکے ہیں اور بے شمار گانے بھی گائے گئے ہیں۔