کراچی (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی 4 اپریل بدھ کے روز منائی جائے گی۔ سندھ حکومت نے 4 اپریل کی چھٹی کا اعلان کر دیا۔
ضرور پڑھیں: نیوز ہیڈلائنز 21،11am فروری 2019
ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کی سب سے بڑی اور جمہوری جماعت کے بانی تھے۔ انھوں نے وطن عزیز کو پہلا آئین دیا۔ ان کی 39ویں برسی کے موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے صوبائی سطح پر چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: میری ’چنری‘ رنگ دو پیا
تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بدھ کے روز بند رہیں گے۔ یہ اعلان پارٹی بانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کیا گیا۔ بلاشبہ وہ اس کے حقدار بھی ہیں۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے جمعرات کے روز باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔