لیڈی ورکرز اور حکومت کے مابین معاملات طے، دھرنا ختم


لاہور( 24 نیوز ) مال روڈ لاہور پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا  ختم  ہو گیا، سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کی جانب سے مطالبات کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعداحتجاج  ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔

24 نیوز کے مطابق مال روڈ چیئرنگ کراس 5 روز تک لیڈی ہیلتھ ورکرز کے دھرنے کا مرکز بنا رہا۔ کئی روز کے مذاکرات کے بعد لیڈی ہیلتھ ورکرز کے  سیکرٹری ہیلتھ کے ساتھ  معاملات طے پا گئے، تو لیڈی ہیلتھ ورکرز کی رہنما رخسانہ انور نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

مطالبات تسلیم ہونے کے بعد لیڈی ورکرز پرجوش دکھائی دیں۔ انکا کہنا تھا کہ انہیں انکی  محنت کا پھل مل ہی گیا۔ دھرنے کے پانچویں روز پنجاب اسمبلی کی اطراف کی سڑکیں مکمل طور پر بند رہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔