اسلام آباد: موٹروے پولیس کی مسافر بس پر فائرنگ


اسلام آباد (24نیوز) لاہور میں ڈولفن فورس کی فائرنگ کے بعد اسلام آباد موٹروے پولیس کی دبنگ انٹری، مسافر بس نہ رکنے پر فائرنگ کر کے دو مسافروں کو زخمی کر دیا ۔

عوام کے جان و مال کے محافظ آپے سے باہر ہونے لگے ، گذشتہ روز لاہور میں ڈولفن فورس کی فائرنگ کے واقعہ کی فوٹیج کے بعد اسلام آباد موٹروے پولیس کی فوٹیج سامنے آ گئی ، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے دو مسافر زخمی ہو گئے۔

پڑھنا مت بھولیں: ڈولفن پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ، 14سالہ بچہ جاں بحق

فوٹیج سامنے آنے کے بعد آئی جی موٹروے نے دونوں افسران کومعطل کردیا ، مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ۔ گزشتہ روزموٹروے پولیس نے ایم ون پرایک مسافر بس کوروکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے بس نہیں روکی بلکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسافربس پولیس گاڑی کو راستہ بھی نہیں دے رہا ۔

موٹروے پولیس نے بس میں نان کسٹم پیڈ اشیاء اسمگل کرنے اور اہلکاروں پر فائرنگ کا دعوی کیا تھا تاہم ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتاہے کہ فائرنگ پولیس کی جانب کی گئی جس سے بس میں سواردو مسافر زخمی بھی ہوئے ، آئی جی موٹروے امجد جاوید نے ویڈیو مںظرعام پرآنے کے بعد دونوں افسران کومعطل کردیا گیا اورانکے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ڈٰی آئی جی موٹرویز نے انکوائری کی ہدایت بھی دے دیں ۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔