کراچی پر سورج کا راج، سمندری ہواؤں نے منہ پھیر لیا

کراچی پر سورج کا راج، سمندری ہواؤں نے منہ پھیر لیا


کراچی (24نیوز)  سورج آج بھی قہر برسائے گا، شہریوں کو راحت پہنچانے والی سمندری ہواؤں نے بھی منہ پھیر لیا، شہر کا درجہ حرارت چوالیس ڈگری کو چھونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا، لوگ سر ڈھانپ کر گھر سے نکلیں، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سنٹرز کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا.

کراچی میں سورج کی برہمی برقرار،  جھلسا اور تلملا دینے والی گرمی پڑ رہی ہے، اوپر سے سمندری ہوائیں بھی شہر سے رخ پھیر چکی ہیں.محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے،  درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتاہے، تو شہری ایسے میں رہیں خبردار غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں،،اور اگر نکلیں بھی تو گیلا تولیا ساتھ لے کر نکلیں اور سر ڈھانپ کررکھیں.

دوسری جانب کڑاکے کی گرمی کے دوران شہر کے ہسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرز قائم کردیئے گئے ہیں، جہاں گرمی کے ماروں کا علاج کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ، پارہ 44 تک پہنچ گیا 

شہریوں نے گرمی سے بچنے کیلئے نہروں اور سویمنگ پول کا رخ کر لیا۔ ٹھنڈے ٹھنڈے پانی میں ڈوپکیاں لگانے والوں کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت سے بچنے کا یہ ہی حل ہے۔ سوئمنگ پول پر کوئی تراکی کے مزے لے رہا ہے تو کوئی سالائڈز سے نیچے پانی میں گر رہا ہے جبکہ پول میں لگے ٹیوب ویل کے آگے سے کو ئی ہٹنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ ٹھنڈے پانی میں نہانے والے ان نوجوانوں کا کہنا تھا کہ گھر میں لوڈشیڈنگ ستا رہی تھی اور باہر لو کے تھپڑے ستا رہے ہیں۔