بوم بوم آفریدی آئی سی سی ورلڈ الیون کے کپتان بن گئے

بوم بوم آفریدی آئی سی سی ورلڈ الیون کے کپتان بن گئے


(24نیوز) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ہوم آف کرکٹ لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کریں گے ،  انگلینڈکے این مورگن ان فٹ ہوکر میچ سے باہر ہو گئے، شاہد آفریدی نے آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کو اپنے لئے اعزاز قرار دے دیا۔

 ویسٹ انڈیز اور آئی سی سی ورلڈ الیون کے درمیان ہوم آف کرکٹ لارڈز میں ہونے والے انٹر نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ میں بوم بوم آفریدی آئی سی سی ورلڈ الیون کی ٹیم کی قیادت کریں گے ۔شاہد آفریدی کو ان فٹ ہونے والے انگلینڈ کے این مورگن کی کی جگہ آئی سی سی ورلڈالیون کی قیادت کے لئے نامزد کیاگیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نوجوان کرکٹر شاداب خان نے 79 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

شاہدآفریدی نے لارڈز کے تاریخی میدان پر آئی سی سی ورلڈ الیون کی قیادت کو اپنے لئے اعزاز قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اپنی بہترین کارکردگی سے شائقین کرکٹ کے دل جیت سکیں ۔ادھر سیم بلنگز کو این مورگن کی جگہ ورلڈ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت کے محمدشامی کی جگہ تائل ملز ٹیم میں شامل ہوں گے جبکہ سیم کرن کو بھی ورلڈالیون کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

آئی سی سی ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے اس میچ کی تمام تر آمدن کیربئین جزائر سمندری طوفانوں سے متاثرہ افراد کی بہبود کے لئے خرچ کی جائے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔