عدالتی حکم کی خلاف ورزی، پرائیویٹ سکولوں نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا

عدالتی حکم کی خلاف ورزی، پرائیویٹ سکولوں نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا


لاہور(24نیوز)  گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں سے فیسیں لینےکامعاملہ، ہائیکورٹ میں بچوں سےفیسیں لینے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں سے فیسیں لینےکے معاملہ حل نہ ہو سکا۔ ہائیکورٹ میں بچوں سےفیسیں لینے کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی فل بنچ نے سماعت کی۔ ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ پرائیویٹ سکولزکےبچوں کی فیسوں کا فیصلہ دےچکی ہے۔ فیصلےکےبرعکس گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس لی جارہی ہے۔ الٹا فیسوں میں اضافہ کیاجارہا ہے۔

لازمی دیکھیں:

دوسری جانب درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 5سے16سال بچوں کی مفت تعلیم دیناحکومتی ذمہ داری ہے۔ عدالت یکمشت 3ماہ کی فیس لینےکاالزام کالعدم قراردے۔ عدالتی فیصلےکےبرعکس چلنےوالے سکولزکے خلاف کارروائی کی جائے۔