عید الفطر پر نئے نوٹ ایس ایم ایس کے ذریعہ حاصل کریں

عید الفطر پر نئے نوٹ ایس ایم ایس کے ذریعہ حاصل کریں


 لاہور(24نیوز) عید الفطر پر نئے نوٹ چائیں تو اپنا موبائل فون نکال لیں، اسٹیٹ بینک نے ایس ایم سروس شروع کر دی نئے نوٹ یکم جون سے ملنا شروع ہو جائیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق نئے نوٹ 132 شہروں میں کمرشل بینکوں کی ایک ہزار 535 نامزد برانچوں اور اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر سے حاصل کیے جا سکیں گے۔ نئے نوٹ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کو اپنے شناختی کارڈ کا نمبر اور بینک برانچ کا کوڈ لکھ کر 8877 پر پیغام بھیجنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑیوں کی ملکیت تبدیل کرانے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

  برانچ کوڈ اسٹیٹ بینک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ اس سسٹم کے تحت ہر صارف کو 10 روپے کے تین پیکٹ، 50 روپے اور 100 روپے کے نوٹوں کا ایک ایک پیکٹ مل سکے گا۔ نئے نئے نوٹوں کی فراہمی 14 جون تک جاری رہے گی، اس سال نئے بنوٹ دینے والی برانچوں کے تعداد 50 فیصد سے زیادہ بڑھا دی گئی ہے۔ گزشتہ سال عید پر ایک ہزار برانچوں کے ذریعے نئے نوٹ فراہم کیے گئے تھے اور اس سلسلے میں مرکزی بینک نے بینکوں کو مجموعی طور پر 342 ارب روپے کے نئے نوٹ فراہم کیے تھے۔