عام انتخابات کب ہونے چاہئیں ؟ وزیرداخلہ بلوچستان نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

عام انتخابات کب ہونے چاہئیں ؟ وزیرداخلہ بلوچستان نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی


اسلام آباد (24نیوز) عام انتخابات جیسے جیسے قریب آتے جارہے ہیں سیاسی گہما گہمی بڑھتی جارہی ہے ، جہاں ہر کوئی انتخابات کے بارے میں اپنے تاثرات دے رہا ہے وہیں بلوچستان کے وزیر داخلہ  نے بھی اپنا مشورہ دیتے ہوئے قراداد اسمبلی میں جمع کرادی۔

 ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسمبلی میں قرار داد جمع کرا دی۔جس میں انھوں نے کہا کہ عام انتخابات جولائی کی بجائے اگست میں کرائے جائیں۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ جولائی میں لوگ فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودی عرب ہوں گے  جبکہ بارشوں کے باعث لوگ نقل مکانی بھی کر جاتے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔