لاہور: اندرون شہر گرینڈ آپریشن،تاجر برادری خوشی سے نہال

لاہور: اندرون شہر گرینڈ آپریشن،تاجر برادری خوشی سے نہال


لاہور(24نیوز)  ہائیکورٹ نے اندرون شہر میں غیرقانونی پلازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا، ڈی جی والڈسٹی اتھارٹی کامران لاشاری کہتے ہیں پہلے دباؤ کی وجہ سے آپریشن متاثر ہوتا تھا، پولیس اور دیگر اداروں کا تعاون حاصل ہوگا۔

24 نیوز ذرائع کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں اندرون شہرلاہور میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف زیرسماعت کیس میں عدالت نے حکم دیا کہ فی الفور غیرقانونی پلازوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے۔ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی لاہور کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تعمیرات کے خلاف ہونیوالی کاروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹ عدالت میں پیش کی جائیگی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں:عدالتی حکم کی خلاف ورزی, پرائیویٹ سکولوں نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا 

 کامران لاشاری کامزید کہنا تھا کہ 20 سے زائد مقامات پر ترجیحی بنیادوں پر آپریشن کرنے کی ضرورت ہے۔ دباؤ سے آزاد ہوکر اب پولیس اور دیگر اداروں کے تعاون کے ساتھ آپریشن کیا جائے گا۔ اندرون شہر میں غیر قانونی اور بے ہنگم کثیر المنزلہ پلازوں کے خلاف آپریشن کی نوید سن کر تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔