میانوالی، خانیوال میں ریسکیو کے انوکھے کارنامے، کوے اور کتے کو بچا لیا

میانوالی، خانیوال میں ریسکیو کے انوکھے کارنامے، کوے اور کتے کو بچا لیا


میانوالی، خانیوال (24نیوز) ریسکیو اہلکاروں کے انوکھے کارنامے، خانیوال میں کوے کو  جبکہ میانوالی میں کتے کے بچے کو  بچا لیا۔

خانیوال میں ڈسٹرکٹ ہسپتال میں درخت پر کوا ڈور میں پھنس گیا، ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کوے کو ریسکیو کر لیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے کوے کو ڈور سے آزاد کرواکر فضا میں چھوڑ دیا۔

دوسری جانب میانوالی ہائی وے کالونی میں ریسکیو نے گٹر میں پھنسے کتے کے بچے کو نکال کر بچا لیا ہے۔ کتا ٹوٹے ہوئے گٹر کے ڈھکن سے اندر پھسل گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ہائی وے کالونی میانوالی میں گٹر کا ڈھکن ٹوٹا ہونے کے باعث کتے کا بچہ گٹر میں گر گیا تھا۔ ریسکیو کو کال کرکے فوری امداد طلب کی گئی۔ جس کے بعد گٹر میں پھنسے کتے کو بچا لیا گیا۔ گٹر کی گہرائی پانچ فٹ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت میں 5 فٹ لمبا سانپ نکل آیا 

ریسکیو نے فی الفور امدادی کارروائی کر کے کتے کو بچا لیا ۔ ریسکیو ٹیم کا ہائے وے کالونی میں موقع پر پہنچنے پر اہل علاقہ نے شکریہ ادا کیا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔