منشیات سمگلنگ کیس، عدالت میں ماڈل حسینہ کا ٹیٹو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا

منشیات سمگلنگ کیس، عدالت میں ماڈل حسینہ کا ٹیٹو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا


لاہور(24نیوز)  منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث چیک حسینہ کی سیشن عدالت میں پیشی ، کیس کی سماعت 2جون تک ملتوی،غیر ملکی ماڈل لاہور ایئر پورٹ سے ہیرو ئن سے بھرے بیگ سمیت گرفتار ہو ئی تھی۔

یہ بھی لازمی دیکھیں:

24 نیوز ذرائع کے مطابق غیر ملکی حسینہ کو جیل سےایڈیشنل سیشن جج شاہد بشیر چودھری کے روبرو پیش کیا گیا۔ چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے ماڈل گرل عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنی کلائی پر بنے ٹیٹوں دکھاتی رہی۔ اس کا ٹیٹو عدالت میں زیر بحث رہا۔ ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کو ساڑھے8 کلو ہیروئن سمگل کرتے ہوئے ایئر پورٹ سےگرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:عدالتی حکم کی خلاف ورزی، پرائیویٹ سکولوں نے ایک اور کارنامہ انجام دے دیا 

 علاوہ ازیں ماڈل گرل کو گرفتار کرنے والے کسٹم اہلکار ملزمہ کے خلاف شہادت قلمبند کرائی۔ لیڈی کانسٹیبل کسٹم ناہید بی بی اپنا بیان قلبند کرانے کیلئے پیش ہوئی مگر وقت کی قلت کی وجہ سے بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ملزمہ نے موقف اختیار کیا ہوا تھا کہ وہ ماڈلنگ کرنے پاکستان آئی ۔ نہیں جانتی سامان میں منشیات کس نے چھپائی۔ عدالت نے مزید سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی ۔