بڑی سفارش، بڑی ترقی،محکمہ واسا کی چاندی ہوگئی

بڑی سفارش، بڑی ترقی،محکمہ واسا کی چاندی ہوگئی


لاہور(24نیوز)  واسا کی محکمانہ پروموشن کمیٹی کی سفارش پر کلرکس کو اسسٹنٹس ، اکاونٹنٹس کو اکاونٹس اسسٹنٹ کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

سٹٰی 42 ذرائع کے مطابق واسا کی محکمانہ پرموشن کمیٹی کا اجلاس واسا ہیڈ آفس گلبرگ میں ہوا ۔ 3 اکاونٹس اسسٹنٹس کو سینئیر اکاونٹنٹس گریڈ 16 کے عہدے پر ترقی دے دی۔جاوید اقبال ، اشفاق حسین ، محمد انور شامل ہیں۔ معظم شہریار کو گریڈ 16 میں سب انجنئیر بنا دیا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:منشیات سمگلنگ کیس، عدالت میں ماڈل حسینہ کا ٹیٹو سب کی توجہ کا مرکز بن گیا 

 ولاوہ ازیں 7 سئنیر کلکرس کو گریڈ 14 سے اسٹنٹس گریڈ 16 کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ آر اصغر علی بھلی نے پروموشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آصف فیاض اور دیگر ممبرز بھی موجود تھے۔