عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن پاکستان


اسلام آباد( 24نیوز )  الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے حتمی فیصلہ سنایا دیا۔ حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کی وجہ سے انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں ہو گی، عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمشن کے زرائع کے مطابق اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے 60 دن کے اندر الیکشن کرانا آئین کی ضرورت ہے حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کی وجہ سے انتخابات میں کوئی تاخیر نہیں ہو گی۔ اور چند روز تک عام انتخابات کا شڈیول بھی جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید4 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 40 سے زائد درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں 108 درخواستیں زیرسماعت ہیں، جن میں ضلع خاران، گھوٹکی، قصور اور شیخوپورہ کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا گیا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito