اسلام آباد بحریہ کالج کی طالبات کا استاد پر جنسی ہراسانی کا الزام

اسلام آباد بحریہ کالج کی طالبات کا استاد پر جنسی ہراسانی کا الزام


اسلام آباد (24 نیوز) پریکٹیکل لینے والے استاد کا طالبہ کو جنسی ہراساں، لڑکی کی واقعے کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بعد کالج انتظامیہ حرکت میں آگئی، فیڈرل بورڈ نے بورڈ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

 24 نیوز ذرائع کے مطابق اسلام آباد بحریہ کالج کی ایک طالبہ نے سوشل میڈیا پر دوران پریکٹیکل پیش آنے والے واقعہ کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے بائیولوجی کے پریکٹیکل کے دوران نگراں استاد نے جنسی ہراساں کیا اور نازیبا گفتگو کی۔

 

سوشل میڈیا پر معاملہ آنے کے کالج پرنسپل نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ پرنسپل نے فیڈرل بورڈ سے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، جس پر فیڈرل بورڈ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ فیڈرل بورڈ کی جانب سے کنٹرولر ایگزامنیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبات نے کالج انتظامیہ کو بائیولوجی کا پریکٹیکل لینے والے پروفیسر کے رویہ کی شکایت کی تھی اور  طالبات نے بتایا کہ پروفیسر نے انہیں نازیبا الفاظ کہے اور جنسی طور پر ہراساں کیا،ابتدامیں پرنسپل نے شکایات کو نظرانداز کیا تاہم سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھا تو پرنسپل حرکت میں آئے۔ دوسری جانب ہراساں کرنے والے پروفیسر سعادت بشیر کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی بار ان پر ایسا الزام لگایا گیا ہے۔ جس پر وہ بہت دل برداشتہ ہے۔