مستقل امن کیلئے حاصل کامیابیوں کو آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے: آرمی چیف

مستقل امن کیلئے حاصل کامیابیوں کو آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے: آرمی چیف


اسلام آباد (24 نیوز) جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) جی ایچ کیو میں آرمی چیف کو کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ، خوشحال بلوچستان پروگراموں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے بلوچستان میں سماجی اقتصادی اور سلامتی سے متعلق پیشرفت پر اظہار اطیمنان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستان گیس منصوبہ عالمی پابندیوں کے باعث التوا کا شکار ہے، وزیر اعظم 

آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ مستقل امن کے لیے حاصل کامیابیوں کو آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے آپریشنز کے لیے نوجوان فوجی افسران کی کارکردگی اور کوششوں کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افسران اپنی پیشہ وارانہ کارکردگی کو جاری رکھیں۔ آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔