سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت سے متعلق آج فیصلہ متوقع

سابق صدر آصف زرداری کی ضمانت سے متعلق آج فیصلہ متوقع


اسلام آباد(24نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی میگا منی لانڈرنک نیب انکوائری پر درخواست ضمانت کا آج فیصلہ متوقع،کل کی سماعت میں درخواست گزاروں کے وکیل اور نیب پراسیکیوشن کے دلائل مکمل ہو چکے، عدالت نے آج نیب سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے آٹھ جبکہ فریال نے دو نیب انکوائریوں میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، عدالت نے تمام درخواستوں پر الگ الگ عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 15 مئی کی تاریخ مقرر کی، اور 15 مئی کی سماعت پر تمام مقدمات میں ضمانت کی تمام درخواستوں کو الگ الگ تاریخوں پر رکھ دیا۔

کراچی سے اسلام آباد کی احتساب عدالت کو منتقل میگا منی لانڈرنک ریفرنس اور ہریش اینڈ کمپنی انکوائری پر آصف زرداری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت آج ہو گی، میگا منی لانڈرنک کیس میں کل کی سماعت پر فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے، عدالت نے آج نیب سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر رکھا ہے، ریکارڈ کے مشاہدے کے بعد عدالت فیصلہ آج ہی سنا سکتی ہے، فاروق ایچ نائیک نے عدالت کو بتایا تھا کہ احتساب عدالت اس ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کے مچلکے منظور کر چکی ہے۔

نیب نے 14 مئی کو آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرایا تھا، جواب میں نیب نے بتایا کہ آصف زرداری کے خلاف نیب میں کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer