گجرات بڑی تباہی سے بچ گیا ، دو مبینہ دہشتگرد ہلاک ، اسلحہ برآمد


گجرات(24 نیوز) گجرات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی فورس نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

انسداد دہشتگردی فورس نے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا ، دہشتگرد گجرات میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔

فورس کے مطابق فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔