پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کیلئے تیار،نئی قیمتوں کا اطلاق آج ہوگا

پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کیلئے تیار،نئی قیمتوں کا اطلاق آج ہوگا


اسلام آباد(24 نیوز)عوام ہو جائے تیار دسمبر میں پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کیلئے تیار ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا ، پٹرول آج مزید مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے ہوگا ، اوگرا نے وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی تھی۔

اوگرا نے وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کر دی تھی  ، پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی۔


ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 20 پیسے فی لیٹر ، مٹی کا تیل 15 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 13 روپے 15 پیسے لیٹر اضافے کی سفارش کر دی گئی ، قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے لیے کیا جائے گا۔