جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی قیادت سنبھالے ایک سال مکمل


راولپنڈی (24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاک فوج کی قیادت سنبھالے ایک سال مکمل ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق فوج کے سپہ سالار کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالے ایک سال مکمل ہو گیا ، 29 نومبر کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کی کمانڈ سنبھالتے ہی ڈوان لیکس کے حوالے سے درپیش مسلئہ نمٹایا۔

 جس کے نتیجے میں اس وقت کے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور مشیر طارق فاطمی کو استعفے دینے پڑے ، اس کے بعد بلوچستان کے امن کی بحالی کیلئے دورہ کیا۔

کراچی کور ہیڈ کوارٹرز اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور شہر میں امن کی بحالی کیلئے متحرک کردار ادا کیا۔

پاکستان اور امریکہ کے مابین اتار چڑھائو ، تعلقات کے تناظر میں امریکی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کیں ، سعودی عرب اور ایران تنائو کے تناظر میں دونوں ممالک کے دورے کیے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کے تناظرمیں اعلیٰ سطح کے وفد کیساتھ دورہ کابل کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات بہتر بنانے کا عمل شروع ہوا۔

کل بھوشن یادیو سے متعلق بلوچستان اور ملک بھر سے اس بھارتی را کے نٹ ورک کو بے نقاب کیا ، رواں برس اپریل میں طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے سرنڈر کیا جس سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا۔

فیض آباد راولپنڈی میں تحریک لبیک کے 21 روزہ دھرنے کے خاتمے کیلئے اہم کردار ادا کیا اور یہ دھرنا ختم ہوا۔