ڈولفن فورس کے تیسرے بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ


لاہور(24 نیوز)ڈولفن فورس کے تیسرے بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں 1315 اہلکاروں نے حصہ لیا ، صوبائی وزیر جہانگیر مہمان خصوصی تھے۔

تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے تیسرے بیچ کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا ، ایم پی اے جہانگیر خانزادہ مہمان خصوصی تھے۔

پاسنگ آئوٹ پریڈ میں آئی جی کیپٹن (ر) عارف نواز سمیت اعلیٰ پولیس حکام نے بھی شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے کہا کہ ڈولفن فورس کے قیام سے جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔


اہلکاروں کو جدید خطوط پر تربیت دی گئی ، پاس آؤٹ ہونیوالے اہلکار لاہور میں تعینات ہوں گے۔