پیپلز پارٹی کے یوم تاسین پر بلاول ہاؤس میں پرچم کشائی

پیپلز پارٹی کے یوم تاسین پر بلاول ہاؤس میں پرچم کشائی


کراچی (24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری کی طرف سے پارٹی کے پچاسویں یوم تاسیس کے موقع پربلاول ہاوس کراچی میں پارٹی کی پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی،سابق صدر آصف علی زرداری کہنا تھاکہ پاکستان اور پیپلز پارٹی کا ساتھ صدیوں تک رہے گا، بھٹوازم پاکستان کے مستقل مستقبل کی ضمانت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے وجود میں آئے پچاس سال مکمل ہوگئے ، پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر بلاول ہاؤس کراچی میں ایک پر وقار تقریب منعقد کی گئی، جس کے دوران سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیامینٹریں کے سربراہ آصف علی زرداری پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا۔

اس موقع پر سابق صدر نے کہا کہ پاکستان اور پیپلزپارٹی کا ساتھ صدیوں تک رہے گا ، بھٹوازم پاکستان کے مستقبل کی ضمانت ہے۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والی پارٹی پرچم کشائی کی اس تقریب میں فریال تالپور، آفتاب شعبان میرانی، قائم علی شاہ کے علاوہ کراچی ڈویزن کے نومنتخب صدر سعید غنی، جاوید ناگوری ،وقار مہدی، مکیش چاولہ، راشد ربانی اوردیگرعہدیداران بھی شریک تھے۔