حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے لیا

حکومت پاکستان نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لے لیا


کراچی (24 نیوز): مسلم لیگ نون کی حکومت کشکول توڑنے کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہوگئی، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بانڈز اور سکوک فروخت کرکے 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کا نیا قرضہ حاصل کرلیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی کو روکنے کیلئے  5۔6 فیصد کی شرح پر پانچ سال کی مدت کیلئے  ایک  ارب ڈالر کے سکوک جبکہ 6.87 فیصد کی شرح سود پر دس سال کیلئے ایک ارب 50 ڈالرز کے یورو بانڈز جاری کر دیئے ہیں۔اس ضمن میں پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں  کی جانب سے لگائی جانے والی بولی میں 8 ارب ڈالرز کی پیشکش ہوئی۔سکوک بانڈز کے لیے 44 فیصد پیش کش یورپی سرمایہ کاروں نے دی جبکہ 24 فیصد ایشیائی سرمایہ کاروں نے بانڈز کے لیے آفرز دیں۔

یاد رہے چند روز قبل ہی حکومت نے چینی کمرشل بینک سے پچاس کروڑ ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا۔