پی آئی اے کی جانب سے طلبہ کیلئے خوشخبری آگئی


لاہور (24نیوز) پی آئی اے کی جانب سے اچھی خبر یہ ہے کہ طلبہ کو خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے طلبہ کیلئےخصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کیا کہ اندورون ملک 15 فیصد ڈسکاؤنٹ دئنے کا اعلان کیا ہے جبکہ بیرون ملک  کیلئے طلبہ کو 17 فیصد رعایت دی جائے گی۔

طلبہ اپنے سٹوڈنٹ کارڈز دیکھا کر یہ آفر حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ سپیشل ڈسکاؤنٹ ٹکٹس کی بکنگ کل سے شروع ہو چکی ہے، پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طلبہ اپنا سٹوڈنٹ کارڈ ڈسکاؤنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔