نواز شریف اقتدار کی نہیں اختیار کی سیاست کرتے ہیں


لاہور (24نیوز):کیا نواز شریف اقتدار کی نہیں اختیار   کی سیاست کرتےہیں،24 نیوز چینل کے سینئر اینکر پرسن نے  عوام سے بڑا  سوال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 نیوز چینیل کے سینیئر اینکر پرسن سید علی حیدر نے  اپنے پراگرام اختلافِ رائے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے، انکے سابق کلپ چلوا دیئے،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے سابق وزیر اعظم اپنے دعووں سے  نفی کر رہے ہیں۔

 

  نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کے فضل و کرم سے عوام سے سچ بولتے ہیں،اس سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں،آپکی خدمت کرنا ہمارا بنیادی فرض ہے، یہ میرا بنیادی فرض ہے یہ سیاست نہیں میری خدمت اور عبادت ہے، ہم اقتدار کی سیاست نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔

 

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت ملتی ہے کئی بار اختیار نہیں ملتا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی ان مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

پراگرام میں سینیر اینکر پرسن نے مریم نواز کو ٹوئٹ بھی دیکھایا جس میں ان کا کہنا تھا ریاست کی نہیں ریاست کے اندر ریاست کی تصویر ہے۔