سیریز تنازعہ پر پی سی بی نے  بھارتی بورڈ کو سبق سکھانے کی ٹھان لی

سیریز تنازعہ پر پی سی بی نے  بھارتی بورڈ کو سبق سکھانے کی ٹھان لی


لاہور(24 نیوز) پاک بھارت کرکٹ سیریز تنازعہ پر پی سی بی نے آئی سی سی سے تنازعات کمیٹی قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز تنازع پر انڈین کرکٹ بورڈ کو سبق سکھانے کی ٹھان لی ، بورڈ نے آئی سی سی کو تنازعات کمیٹی قائم کرنے کے لئے باضابطہ طور پر خط لکھ دیا۔

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کو لکھے گئے لیٹر میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے ۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل اس معاملے کو حل کرنے کے لئے فوری طور پر کمیٹی قائم کرے۔

پی سی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ بھارت نے 2023 تک پاکستان کے ساتھ 6 سیریز کھیلنے کا معاہدہ کر رکھا ہے ، انڈین کرکٹ بورڈ مختلف حیلوں بہانوں سے پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکاری ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے کمیٹی قائم کئے جانے کے بعد پی سی بی انڈین بورڈ کے خلاف اپنا کیس فائل کرے گا۔