پاکستانی خواتین عدم تحفظ کا شکار،عالمی رینکنگ میں حیران کن نمبر

پاکستانی خواتین عدم تحفظ کا شکار،عالمی رینکنگ میں حیران کن نمبر


لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی خواتین عدم تحفظ کا شکار ، عالمی رینکنگ میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے جس میں خواتین کو حاصل امن ، تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا حصول جیسے معاملات میں مسائل کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جارج ٹاون انسٹی ٹیوٹ فار ویمن پیس اینڈ سیکیورٹی کی طرف سے کئے جانے والے سروے میں 153ممالک کو شامل کیا گیا ، جن میں پاکستان کا نمبر 150واں ہے۔

سروے کے مطابق پاکستانی خواتین کو صنفی بنیادوں عمومی بدتر رجحانات کا سامنا ہے ، سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی خواتین کی اکثریت کی تعلیمی قابلیت پرائمری تک محدود ہے جبکہ صرف 33فیصد خواتین کو موبائل فون کے استعمال تک رسائی ہے ، یہ سروے ناروے کے پیس انسٹی ٹیوٹ آف اوسلو کی طرف سے جاری کیا گیا۔