مسابقتی کمیشن نے انڈین کرکٹ بورڈ کو 80 لاکھ ڈالرز جرمانہ کر دیا

مسابقتی کمیشن نے انڈین کرکٹ بورڈ کو 80 لاکھ ڈالرز جرمانہ کر دیا


نئی دہلی(24 نیوز): آئی پی ایل میں براڈ کاسٹرز اور بی سی سی آئی تنازعے میں مسابقتی کمیشن نے انڈین کرکٹ بورڈ کو 80 لاکھ ڈالرز جرمانہ کر دیا۔ مسابقتی کمیشن کے فیصلے پر بی سی سی آئی نے خاموشی اختیار کرلی۔

 

انڈین پریمیئر لیگ پر انگلیاں اٹھنے کا سلسلہ جاری و ساری، ملک میں دوسری لیگ شروع کروانے کی اجازت نہ دینے پر مسابقتی کمیشن نے بی سی سی آئی کے خلاف فیصلہ دے دیا، پی ایل میں براڈ کاسٹرز تنازعہ پر مسابقتی کمیشن نے انڈین کرکٹ بورڈ پر80 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کر دیا۔

مسابقتی کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ براڈ کاسٹرز کے کہنے پر بی سی سی آئی نے انڈین پریمیئر لیگ کے مقابلے میں کوئی دوسرا ٹورنامنٹ شروع کروانے کی اجازت نہ دے کر قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔

 

دوسری جانب بی سی سی آئی کا موقف ہے کہ یہ شق بولی دہندگان کے اصرار پر شامل کی گئی، اسی لئے ہم لیگ کے مقابلے میں کوئی اور ٹورنامنٹ کرانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مسابقتی کمیشن کی جانب سے جرمانے کے فیصلے پر انڈین کرکٹ بورڈ نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔