ہم کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کو نہیں مانتے: شفقت محمود


اسلام آباد (24نیوز) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ہم کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کو نہیں مانتے ، اگر ٹیکنوکریٹ حکومت کی بات آئی تو ہمارا مطالبہ ہوگا کہ بے شک انتخابات وقت پر ہوں۔انہوں نے کہا ن لیگ، پی پی پی اور جماعت اسلامی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شفقت محمود کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہنا تھا ملکی درپیش مسائل کا حل قبل از انتخابات ہیں،ہم کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کو نہیں مانتے ، اگر ٹیکنوکریٹ حکومت کی بات آئی تو ہمارا مطالبہ ہوگا کہ بے شک انتخابات وقت پر ہوں, ان کا کہنا تھا ہم نے قبل از وقت انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے،ہم نے اپنا پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا ہے تاہم ابھی تک ہم نے کسی کو ٹکٹ نہیں دیا۔ شفقت محمود کاکہنا تھا پارٹی میں دھڑے بندی نہیں تاہم اختلافات ہوسکتے ہیں۔

تحریک انصاف کا حکومت میں آنے کا راستہ صرف ایک ہے، وہ واحد راستہ یہ ہے کہ ہم انتخابات جیت کر پاور میں آئیں, انتخابات جیتے بغیر پاور میں آنے کا ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔ ان کا کہنا تھا ہم پاکستان میں ایک واحد ملک گیر جماعت ہیں۔ ہمارا سندھ میں پی پی، کراچی میں ایم کیو ایم اور پنجاب سے ن لیگ کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔ شفقت محمود کا مذید کہنا تھا ن لیگ، پی پی پی اور جماعت اسلامی کے کچھ لوگ رابطے میں ہیں، ان میں سے ذیادہ تر ایم این اے لیول کے لوگ ہیں اب ہم خود سوچ رہیں ہیں کہ کس کو لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا جو تنظمیں کالعدم قرار دے چکی ہوں انہیں الیکشن لڑنے کا کوئی حق نہیں ۔ الیکشن کا وقت آئے گا تو سیٹ تو سیٹ ایڈجسٹمنٹ دیکھیں گے۔