نواز شریف نے ناراض ارکان کو منانے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی


لاہور (24 نیوز): سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نون کے مرکزی صدر میاں محمد نواز شریف نے ناراض ارکان کو منانے کیلئے پلان تشکیل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نون کے مرکزی صدر ناراض اراکین کو منانے کیلئے خود میدان میں آگئے، نواز شریف نے خواجہ سعدرفیق، پرویز رشید اور سردار ایاز صادق کو ناراض ارکان کی فہرستیں بنانے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف ناراض ارکان سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور ان کے تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائیں گے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے 20 سے 25 قومی وصوبائی اراکین اسمبلی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اور انہوں نے پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا۔