انجلینا جولی جیسا دکھنے کی خاطر ساحر تابر نےچہرے کی 50 سرجریز کرا ڈالیں

انجلینا جولی جیسا دکھنے کی خاطر ساحر تابر نےچہرے کی 50 سرجریز کرا ڈالیں


(ویب ڈیسک): انیس سالہ نوجوان لڑکی نے پاگل پن کی انتہا کردی، انجلینا جولی جیسا دکھنے کی خاطر چند ماہ میں چہرے کی پچاس سرجریز کرا ڈالیں، انجلینا جیسی تو نہ بن سکی، لیکن ایک زندہ لاش بن گئیں۔

 

ایران کی انیس سالہ لڑکی ساحر تابر کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ وہ ہالی وڈ کی معروف اداکارہ انجلینا جولی جیسا دکھنا چاہتی ہیں، اس خواہش کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے چند ماہ کے اندر پچاس سرجریز کرا ڈالی ہیں، ساحر انجلیا جیسی تو نہ بن سکی، البتہ ایک زندہ لاش بن گئیں ہیں جن کا اب لوگ مزاق اڑاتے ہیں۔

 

انیس سالہ ساحر کہتی ہیں کہ وہ انجلینا جولی کی سب سے بڑی مداح ہیں، اس جیسا نظر آنے کے لئے وہ مزید سرجریز کرانے کے لئے بھی تیار ہیں، ساحر کے انسٹا گرام پر ہزاروں فین ہیں جو اب ان سے جان چھڑوا رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ساحر اب زمبی اور زندہ لاش بن گئیں ہیں جسے دیکھ کر ڈر لگتا ہے۔