سڈنی کے سکول میں ریسلنگ اسٹار جان سینا کی اچانک آمد، بچے پریشان

سڈنی کے سکول میں ریسلنگ اسٹار جان سینا کی اچانک آمد، بچے پریشان


   سڈنی (24 نیوز): سڈنی کے نیکلسن سینٹ پبلک سکول میں ریسلنگ اسٹار جان سینا کی اچانک آمد پر بچے ہکے بکے رہ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق ریسلنگ اسٹار جان سینا نے سکول میں اس وقت دورہ کیا جب سکول کے بچے جان سینا کی ہالی وڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم فرڈینینڈ کے متعلق کتاب سے مطالعہ کر رہے تھے۔

 

ذرائع کے مطابق فلم ایک ایسے بیل کی کہانی ہے، جسے لڑائی سے زیادہ پھولوں کی خوشبو میں دلچسپی ہے، فلم میں مایہ ناز ریسلر جان سینا نے اپنی آواز کا جادو جگایہ ہے۔

 

ریسلنگ اسٹار نے کلاس روم میں داخل ہو کر سب بچوں سے مصافہ کیا جو ان کو دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے تھے، انہوں نے بچوں کیلئے کتاب بھی پڑھی۔

 

بعد ازاں جان سینا بچوں میں کھل مل گئے اور ان کے ساتھ کافی وقت گزارا، انہوں نے بچوں کو اپنی زندگی کے متعلق بھی بہت کچھ بتایا۔