منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں: شہباز شریف

منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں: شہباز شریف


 لاہور (24 نیوز): وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل مسرت نواز ملک کی ملاقات، منشیات کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں، اینٹی نارکوٹکس فورس منشیات کے خاتمے کے لئے موثر کردار ادا کررہی ہے۔

 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس ناسور کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہونگے۔