کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، حقانی نیٹ ورک کا اہم رہنما ہلاک

کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ، حقانی نیٹ ورک کا اہم رہنما ہلاک


  اسلام آباد (24 نیوز): کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے، مارے جانے والوں میں حقانی نیٹ ورک کا مبینہ اہم رہنما عبدالرشید حقانی شامل ہے، برطانوی میڈیا نے دعویٰ کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سرحدی علاقے کرم ایجنسی میں امریکی ڈرون حملہ ہوا، جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ طیارے نے ایک مشتبہ مکان پر دو میزائل داغے، مرنے والوں میں حقانی نیٹ ورک کا مبینہ رہنما، عبدالرشید حقانی بھی شامل ہے، ہلاک ہونے والے دیگر افراد کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔

 

ٹرمپ کے امریکا کا صدر بننے کے بعد پاکستان میں پہلا ڈرون حملہ رواں سال مارچ میں کیا گیا تھا۔