رفاعی پلاٹس پر قبضوں کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن، 70 شادی ہال مسمار

رفاعی پلاٹس پر قبضوں کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن، 70 شادی ہال مسمار


کراچی (24نیوز): رفاعی پلاٹس پر قبضوں کے خلاف کے ڈی اے کا آپریشن چوتھے روزمیں داخل مزید 70 شادی ہال مسمار کردئیے گئے، ڈی جی کے ڈی اے کہتے ہیں عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے کارروائیاں جاری رکھیں گے کسی قسم کا دباؤبرداشت نہیں کیا جائے گا۔

سوک سینٹر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے سمیع الدین صدیقی کاکہناتھا کہ رفاعی پلاٹوں سے قبضہ چھڑانے کے لیے جاری آپریشن کو وزیرااعلی سندھ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔سمیع الدین صدیقی نے مزید کہا کہ سیکورٹی خدشات کے باوجودعدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے آپریشن جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب کے ڈی اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 70 غیر قانونی شادی گرا دئیے، جبکہ جیل روڈ سے عسکری پارک تک کی گئی ایک انوکھی کارروائی میں تجاوزات کو سڑک سے اٹھا کر فٹ پاتھ پر لگوا دیا گیا، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔